ایریکا ژونگ

ایریکا ژونگ امریکی ادیبہ، ناول نگار اور شاعرہ۔ 26 مارچ 1942 میں نیو یارک میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں۔ ان کے والد پولینڈ نژاد امریکن یہودی تھے۔ ان کی والدہ انگلستانی یہودی مہاجر تھیں۔ ایریکا ژونگ نے چار (4) شادیاں کیں۔ آج کل اپنے چوتھے شوہرکینت ڈیوڈ بردو کے ساتھ رشتہ ازدواج سے منسلک ہیں۔ 1963 میں برنارڈ کالج سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد 1965 میں کولمبیا یونیورسٹی سے ’’اٹھارویں صدی کے انگریزی ادب‘‘ پر ایم۔ اے کی سند حاصل کی۔ وہ برنارد کالج کے ریڈیو پر شاعری کا پروگرام پیش کرتی رہیں۔ ان کی پہلا ناول ’’فیر آف فلائنگ‘‘ 1973 میں شائع ہوا۔ جس میں عورت کی جنسی اور شہوانی خواہشات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ان کی شاعری عورت کی حسیات اور اس کی عقلی خودکاریت کی آواز ہے۔ ان کے خیال میں ان کی تحریریں عورت کے جسم، زہن، حسیات اور روحانیت کا اظہار ہے۔ قدامت پسند اور رجعت پسند نقاد اور تبصرہ نگار ایریکا ژونگ کی تخلیقات کو غلاظت کا پلندہ کہتے ہیں۔ ان کی تحریریں جدید ثانیثی، لزبن اور کوئر ادبی تنقیدی نظریے کا مرغوب موضوع رہا ہے ۔